ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / شعبہئ ارضیات میں 20 ویں مائیکرو ویو ریموٹ سینسنگ کورس کا اختتام

شعبہئ ارضیات میں 20 ویں مائیکرو ویو ریموٹ سینسنگ کورس کا اختتام

Mon, 22 May 2017 21:45:20    S.O. News Service

 علی گڑھ22مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہئ ارضیات میں آئی آئی آئی آر ایس کے ذریعے چلائے جا رہے 20 ویں مائیکرو ویو ریموٹ سینسنگ کورس کا اختتام ہو گیا۔کورس کے دوران مسٹر ششی کمار، مسٹر آشوتوش بھاردواج، ڈاکٹر ہری شنکر شریواستو، ڈاکٹر پروین کے ٹھاکر، ڈاکٹر پاڈیالہ، ڈاکٹر اے کے مشرا، ڈاکٹر ڈی مترا اور مسٹر آر ایس چٹرجی نے مختلف موضوعات پر لیکچر پیش کئے۔ کورس کے اختتام پر شرکاء اور ریسورس پرسن کے درمیان گفت و شنید کا بھی انعقاد عمل میں آیا جس میں شرکاء نے موضوعات سے متعلق مختلف سوالات دریافت کئے۔ کورس کے دوران ریموٹ سینسنگ کا اوورویوو، ایس اے آر ڈاٹا فورمیٹ اینڈ ایکیوزن موڈ، ایس اے آر ڈاٹا پروسیسنگ، فوریسٹ پیرامیٹر ریٹریول یوزنگ ایس اے آر ڈاٹا، ایس اے آر رموٹ سینسنگ فار کوسٹل اینڈ اوشنس اسٹڈیز، ایس اے آر رموٹ سینسنگ فار ایگریکلچرل اینڈ سوائیل اسٹڈیز اور ایس اے آر ریموٹ سینسنگ فار جیولوجیکل اسٹڈیز، وغیرہ موضوعات پر گفت و شنید کی گئی۔ اے ایم یو ایڈوسیٹ کو آر ڈینیٹر پروفیسر لیاقت اے کے راؤنے توقع ظاہر کی کہ یہ کورس شرکاء کو ان کے مطالعہ اور تحقیقی کاموں میں خلائی ٹیکنالوجی کے استعمال کے لئے مددگار ثابت ہوگا۔ یہ کورس نیشنل نیچورل ریسورسز مینجمنٹ سسٹم کی سرپرستی اور کنسورٹئیم فار ایجوکیشنل کمیونیکیشن، یو جی سی، اسپیس ایپلیکیشن سینٹراحمد آباد اور امرتا۔ ای لرننگ ریسرچ لیب کے تعاون سے منعقد کیا گیا تھا۔  
 


Share: